حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ مولوی عمر فاروق نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون ، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد بن امین مدنی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین (پی فائیو) کے ذمہ داروں اور اقوام متحدہ کے مستقل نمائندہ کے نام اپنے ایک مکتوب میں جموں کشمیر کی تازہ طرین صورتحال کی طرف ان کی توجہ دلاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ہند اور ریاستی سرکار نے
کشمیریوں کے خلاف باقاعدہ جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور صرف گذشتہ تین دن کے دوران 32 سے زیادہ نہتے اور معصوم شہریوں کو ’شوٹ اینڈ کل‘ کا کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ 1500 سے زیادہ شہریوں کو شدید زخمی اور ناکارہ بنا دیا ہے۔
حریت کانفرنس (ع) نے مذکورہ مکتوب کو یہاں من و عن میڈیا کے نام جاری کیا۔
انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ پورے کشمیر کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو کی بندشوں کی زد میں لاکر عوام الناس کا کافیہ حیات تنگ کیا گیا ہے